منحرف اراکین کو شو کاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
سندھ ہاؤس میں موجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنماؤں کو پارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں موجود منحرف اراکین کو شو کاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیرصاحب پگاڑا نے حکومت کی سپورٹ کا واضح اعلان کیا ہے، فہمیدہ مرزا نے بھی سپورٹ کا اعلان کیا ہے، ہماری سیاست نہیں کہ کسی ممبر کو جا کر ڈرایا جائے، ایک سے زائد ممبران نے رابطے بھی کیے ہیں۔ مسلم لیگ کے مارچ میں جتنے بندے آنے ہیں ان کیلئے کھانے کا بندوبست کرنا مشکل نہیں ہوگا۔
Advertisements