جہانگیر ترین سے حکومتی رابطے کی دوبارہ کوشش
جہانگیر ترین سے تحریک انصاف نے رابطے کی دوبارہ کوشش کی تاہم ملاقات طے ہوئی نہ ٹیلیفونک گفتگو ہو سکی۔
بتایا گیا ہے کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے لندن میں موجود جہانگیر ترین کو ٹیلیفون کیا تاہم جہانگیرترین کی گورنرسندھ سے بات ہوئی نہ ملاقات سے متعلق کوئی پیش رفت ہو سکی۔
دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ موجودہ سیاسی صورتحال پر آج دوبارہ لاہور میں سرجوڑ کربیٹھے گا، گروپ کااجلاس شام چھ بجے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پرہوگا جس میں ترین گروپ کے رہنما آئندہ سیاسی حکمت عملی سے متعلق مشاورت کریں گے ،کس سیاسی جماعت کے ساتھ الحاق کرنا ہے یہ معاملہ بھی زیربحث آئے گا۔
Advertisements