یوکرین: ملٹری بیس پر روسی طیاروں کی بمباری
یوکرین کی مغربی سرحد پر واقع ملٹری بیس پر روسی طیاروں کی بمباری سے کم از کم 35 افراد ہلاک اور 134 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کی سرحد کے قریب واقع ملٹری بیس پر فوجی اہلکاروں کو تربیت دی جارہی تھی۔
یوکرین کے جنوبی شہر میکو لائیف پر بھی روسی طیاروں نے بمباری کی جس سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
کیف کے گورنر کا کہنا ہے کہ شہر کا محاصرہ کیا گیا تو کھانے پینے کی اشیاء کے دو ہفتے کا اسٹاک موجود ہے جبکہ کیف میں اب بھی 20 لاکھ افراد موجود ہیں۔
Advertisements