• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • عمران اسماعیل کی عبدالعلیم خان سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹاسک ملنے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل ثالثی کا مشن لیے لاہور پہنچ گئے جہاں پر ترین گروپ کے رہنما عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔

    لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور سابق صوبائی وزیر علیم خان وزیراعظم عمران خان کیخلاف نہیں جائینگے، پہلے علیم خان سے ملاقات کروںگا بعد میں جہانگیر سے بات ہو گی۔

    دوسری طرف گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر علیم خان کے گھر میں سابق صوبائی وزیر سے ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی معاملات پر تحفظات پربات چیت کی گئی۔

    علیم خان نے کھل کر عمران اسماعیل کے ساتھ پارٹی معاملات پر بات چیت کی اور گروپ کے تحفظات سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔

    Advertisements
    91 مناظر