شیخ رشید کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قبل از وقت الیکشن پر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بات چیت ہونی چاہیے، حالات ہی ایسے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن میں شامل جماعتوں سے بھی مذاکرات ہوں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مل بیٹھ کر بات کرنے سے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔
Advertisements