• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • دہشتگردی، مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف لانگ مارچ کر رہے ہیں: بلاول

    بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نااہل وزیراعظم کیخلاف احتجاج میں پورا ملک ساتھ ہے، دہشتگردی، مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف لانگ مارچ کر رہے ہیں، یہ تبدیلی کے نام پر تباہی ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سلیکٹڈ اور نااہل وزیراعظم کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں، ہمارا احتجاج دہشتگردی، مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف ہے، حکومت کے آمرانہ طریقہ کار کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں، نالائق وزیراعظم کی وجہ سے دہشتگردی کی آگ پھر بھڑک اٹھی ہے، بلوچستان اور پشاور میں بم دھماکے ہوئے ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا، قائد عوام نے کسانوں کو ان کا حق دیا، زمین کا مالک بنایا، خان صاحب نے زراعت کے شعبے کیلئے کچھ نہیں کیا، آج کسان مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہا ہے، آج کسانوں کا استحصال ہو رہا ہے۔

    Advertisements
    73 مناظر