• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پشاور دھماکا: 56 نمازیوں کی شہادت پر فضا سوگوار

    پشاور دھماکے میں 56 نمازیوں کی شہادت پر فضا سوگوار ہے۔ قصہ خوانی بازار بند ہے جبکہ تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

    قصہ خوانی بازار کے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد دھماکہ میں شہید ہونے والے 18 افراد کی کوہاٹی گیٹ پشاور میں اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ بعد میں انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

    گزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار میں جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے میں 56 افراد شہید جبکہ 194 زخمی ہوئے، شہدا میں دو پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، دھماکے میں 5 سے 6 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

    آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے مسجد کے گیٹ پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، حملے کا پیشگی تھریٹ نہیں تھا، دہشتگردی میں پانچ سے چھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے منبر کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

    Advertisements
    84 مناظر