ڈرون ٹکرانے سے آصفہ بھٹو زخمی
پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے دوران ڈرون سابق صدر آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو سے جاٹکرایا۔ جس کے بعد وہ زخمی ہو گئیں۔
کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو سے کیمرے کے ڈرون ٹکرا نے کا واقعہ خانیوال میں پیش آیا۔ آصفہ بھٹو پی پی چیئر مین بلاول کے ساتھ ٹرک پر موجود تھیں جہاں پر ان کے سر پر ڈرون لگ گیا۔ ڈرون لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے۔
ڈرون ٹکرانے کے بعد زیادہ زخمی ہونے کے باعث آصفہ بھٹو زرداری کو طبی امداد کے لیے ملتان منتقل کیا جا رہا ہے۔
خانیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میری بہن آصفہ بھٹو بہت بہادر ہے، پتہ نہیں جان بوجھ کر یا غلطی سے ان کے سر پر ڈرون کیمرا لگا۔آصفہ بی بی ہمارے ساتھ تھیں اور ساتھ ہی رہیں گی۔ ایمبولینس والوں نے کہا سٹیچنگ ہوگی لیکن آصفہ نے کہا نہیں صرف پٹی کردیں۔