• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • شہباز، زرداری اور فضل الرحمان کا رابطہ، تحریک عدم اعتماد کیلئے گرین سگنل

    حکومت مخالف بڑے اقدام کیلئے شہباز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں تینوں رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کی کمیٹی کو گرین سگنل دے دیا۔

    ذرائع اپوزیشن کے تین بڑوں آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطوں کے بعد تینوں قائدین نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر اتفاق کرلیا۔ تینوں قائدین نے اپوزیشن کی کمیٹی کو گرین سگنل دے دیا۔ تینوں قائدین کے رابطوں کے بعد وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حتمی شکل دے دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیا۔ تحریک پر 80 سے زائد اپوزیشن اراکین کے دستخط ہیں۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ، جے یو آئی ف، اے این پی، بی این پی مینگل اور دیگر کے دستخط ہیں۔ ملک اقتصادی زبوں حالی کا شکار ہے۔ ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کا کوئی روڈ میپ نہیں۔ مجوزہ مسودے کے مطابق ملک میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال ہے، خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

    مجوزہ مسودے میں کہا گیا کہ قائد ایوان اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں، مذکورہ بالا صورتحال کے تناظر میں قائد ایوان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جاتی ہے۔ اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی تیار کر رکھی ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر کو الرٹ کر دیا گیا۔ تحریک عدم اعتماد اور ریکوزیشن کسی بھی وقت جمع کروائی جا سکتی ہے۔

    Advertisements
    101 مناظر