• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • شاہ محمود سے یورپی کمیشن کے نائب صدر کا رابطہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے یورپی کمیشن کے نائب صدر جوزپ بوریل نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں یوکرین کی موجودہ صورتحال اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روس اور یوکرین کا مسئلہ سفارت کاری کے ذریعہ حل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سفارتی حل کی اہمیت پر زور دیتے رہے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے نمائندے کو پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا، وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مسئلے کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔

    Advertisements
    116 مناظر