وزیراعظم عمران خان آج روس روانہ ہوں گے
وزیراعظم عمران خان آج 2 روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہوں گے۔ روسی صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
وزیراعظم عمران خان آج روس کے دارلحکومت ماسکو پہنچیں گے، جہاں ان کو وونکووائیرپورٹ پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ عمران خان روسی صدر کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے۔
روسی وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔ وزیراعظم اسلامک سینٹر ماسکو کا دورہ اور گرینڈ مفتی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم روسی کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم 24 فروری کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔
Advertisements