پیپلز پارٹی اپنا لانگ مارچ ملتوی کرے: مولانا
حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الگ الگ مارچ سے تقسیم کا تاثر ملتا ہے، پیپلز پارٹی اپنا لانگ مارچ ملتوی کرے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم سربراہ سے ملاقات کی تھی جس میں متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔