اسحاق ڈار کی ورچوئل حلف لینے کی درخواست غیر آئینی قرار
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر اسحاق ڈار کی ورچوئل حلف لینے کی درخواست کو غیر آئینی قرار دیدیا گیا۔
چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحق ڈارسے ورچوئل حلف کو غیر آئینی قرار دیدیا۔جس کے لیے چیئر مین سینیٹ نے لندن میں علاج کی غرض سے گئے ہوئے لیگی رہنما کو جوابی خط لکھ دیا ہے۔
صادق سنجرانی کی طرف سے لکھے گئے خط میں آئین کے آرٹیکل 65 اور 255 کا حوالہ دیا گیا ہے۔
خط کے مطابق آئین کے آرٹیکلز کے مطابق آپ کی ورچوئل حلف کی استدعا مسترد کی جاتی ہے