شہید کیپٹن حیدر عباس کو سلام پیش کرتے ہیں:بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وطن کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہید کیپٹن حیدر عباس کو سلام پیش کرتے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوہلو میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے افسر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہید کیپٹن حیدر عباس کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پوری قوم ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف یک آواز اور دہشتگردوں کے خلاف نبرد آزما اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ یکجا کھڑی ہے۔