کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا
کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کردیا، آسٹریلوی کھلاڑی 27 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے، 16 رکنی سکواڈ میں بین میکڈرموٹ، کین رچرڈسن، سٹیو سمتھ، مارکس سٹوئنس اور ایڈم زیمپا شامل ہیں۔ سین ایبٹ، ایشٹن ایگر، جیسن بہرنڈروف، ایلکس کیری، نیتھن ایلس بھی وائٹ بال سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، مارنس لبیشین، مچل مارش بھی وائٹ بال کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے۔
تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا، واحد ٹی 20 میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ چاروں میچز کی میزبانی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کرے گا۔