پی ٹی آئی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی آج سر جوڑ بیٹھے گی
تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ سے کیسے نمٹا جائے، تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس بھی آج بلالیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کا جائزہ بھی لیا جائے گا، اراکین کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پراقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیراعظم کے مزید شہروں میں جلسوں سے متعلق بھی مشاورت ہوگی، اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پرغور کیا جائے گا۔