• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پیپلزپارٹی کا پیکا آرڈیننس چیلنج کرنے کا اعلان

    پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا پر قدغن لگانا چاہتی ہے، پیکا ایکٹ حکومت کا خوف ہے۔ انہوں نے پیکا قانون چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

    سابق وزیراعظم یوسف گیلانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکا قوانین میڈیا اور مخالفین کو ہراساں کرنے کیلئے ہیں، یہ اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے ایسے اقدامات کررہے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں، میڈیا نے آرڈیننس کو رد کیا۔ ملک میں اس وقت لاقانونیت ہے، پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ پر یقین نہیں رکھتے، پارلیمان کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ پیپلزپارٹی نے اسمبلیوں سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا، اپوزیشن کا متحد ہونا جمہوریت کی جیت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اوربیروزگاری عروج پرہے، لوگوں سے ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کاوعدہ کیا گیا، پی ٹی آئی نے ڈالرکی قیمت کم کرنے کادعویٰ کیا تھا، ان کا ہر وعدہ جھوٹا ثابت ہوا، مہنگائی سےعوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔

    91 مناظر