• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کورونا سے مزید 31 افراد دم توڑ گئے

    ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید اکتیس افراد دم توڑ گئے، ایک ہزار تین سو ساٹھ نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار چالیس ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد سڑسٹھ ہزار چھ سو بہتر ہے، ملک میں پندرہ لاکھ ایک ہزار چھ سو اسی افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،چودہ لاکھ تین ہزار نو سو اڑسٹھ صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    اعدادوشمار کے مطابق ایک ہزار تین سو ساٹھ نئے مریض رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    89 مناظر