وزیراعظم کا ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد جانے کا پروگرام
وزیر اعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد جانے کا پروگرام بنالیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دورہ روس سے واپسی پر بہادر آباد کا دورہ کریں گے۔ گورنرسندھ، سینئر وزرا اور تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بھی ہمراہ ہوگی۔ وزیر اعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو اپنے دورے کے بارے میں آگاہ کر دیا۔ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات پر بھی بات ہوگی۔