• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان

    عوام کے لئے ایک اور بُری خبر، بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

    سی پی پی اے کی جانب سے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی گئی۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کرے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق جنوری میں ہائیڈل سے 5.83 فیصد، کوئلے سے 33.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ڈیزل سے 6.73 فیصد اور فرنس آئل سے 14.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اسی طرح مقامی گیس سے 14.37 فیصد اور ایل این جی سے 7.12 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ جوہری ایندھن سے 14.37 فیصد، ہوا سے 2.22 فیصد اور بگاس سے 1.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    93 مناظر