• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • انوکھی واردات: دکان مالک کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر موبائل شاپ لوٹ لی

    صادق آباد میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کی انوکھی واردات، مسلح ڈاکو دوکاندار کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون لے اڑے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔

    ڈکیتی کی واردات قومی شاہراہ پر تھانہ سٹی صادق آباد کے علاقے اولڈ بس سٹینڈ ایریا میں واقع موبائل اور ایزی پیسہ شاپ پر پیش آئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ڈاکوؤں نے دکان میں داخل ہوتے ہی دکاندار کی آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں، جس کے بعد ڈاکوؤں نے دکاندار پر اسلحہ تان لیا اور کاؤنٹر سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔

    تحصیل بھر میں چوری و ڈکیتی کی مسلسل وارداتوں میں اضافے سے شہر میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے اور پولیس جرائم پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔

    104 مناظر