• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • لاہور: شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی، اسپتال منتقل

    لاہور میں شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی ہوگیا، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    لاہور شہر میں پولیس پتنگ بازی روکنے میں ناکام ہوگئی۔ زخمی نوجوان عبداللہ کو جوڑے پل کے قریب گردن پر ڈور پھری۔ سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو نے ڈور پھرنے کے واقعہ پر نوٹس لے لیا۔ سی سی پی او لاہور نے ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا سے رپورٹ طلب کر لی۔

    سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ڈور پھرنے کے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سی سی پی او لاہور نے شہر بھر میں پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی میں ملوث افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

    100 مناظر