پی ٹی آئی ملیشیا کی طرف سے پاکستانی ہائی کمشنر کے اعزاز میں عشائیہ
(محمد عمران حیدر میرٹ نیوز ملائشیا)
خان جی ریسٹورنٹ کوالالمپور میں پی ٹی آئی کےصدر ملک تنویر کی طرف سے ہائی کمیشن آف پاکستان محترمہ آمنہ بلوچ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ،جس میں ہائی کمشنر محترمہ آمنہ بلوچ ویزا کونسلر یاسر کیانی کمیونٹی اینڈ ویلفیئر اتاشی حسیب آمین فرسٹ سیکرٹری محمد عادل نے شرکت کی
اس کے علاوہ پی ٹی آئی صدر ملک تنویر جنرل سیکرٹری واجد علی خان ایڈیشنل سیکرٹری شاہد یوسف خان انفارمیشن سیکرٹری توکے منیر انچارج میڈیا سیل فاروق ملک اور معروف بزنس مین سلیم خان بلوچ شاہد بھائی جی ایم پلازہ شیخ محمد زاہد محمد اظہر احسان اجوہ کیمرہ مین ایم اے رحمان نے بھی شرکت کی
اس موقع پر ہائی کمشنر محترمہ آمنہ بلوچ نے پاکستانی کمیونٹی سے درخواست کی کہ آپ پاکستانی بزنس مین بھائیوں کو سپورٹ کریں اور خان جی ریسٹورنٹ کے کھانوں کی تعریف کی ،پی ٹی آئی صدر تنویر ملک نے پاکستانی ہائی کمشنر محترمہ آمنہ بلوچ اور ان کی ٹیم کی کارگردگی کی تعریف کی اور کہا پی ٹی آئی ملیشیا آئندہ بھی پاکستان ہائی کمیشن کے شانہ بشانہ پاکستانی کمیونٹی کے لئے کام کرے گی