مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کا وزیراعظم عمران خان کا شکریہ
بل گیٹس نے لکھا پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر نتیجہ خیز بات چیت کے لیے عمران خان کا شکریہ۔ میں ملک میں پولیو کے خاتمے کے عزم کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں اور پُرامید ہوں کہ اگر ہر کوئی چوکنا رہے تو ہم پولیو کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بل گیٹس گزشتہ روز پہلی بار پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آئے تھے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ بل گیٹس نے پاکستان کے پولیو سے متعلق اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے بل گیٹس کو ان کی خدمات پر ہلال پاکستان ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔