ریاست کی طاقت کو صحافیوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے:مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاک سرزمین صحافیوں پر تنگ کیوں ہو رہی ہے، ریاست کی طاقت کو صحافیوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، سرکاری ملازم وزیراعظم کے ذاتی ملازم نہ بنیں، عمران خان نے شہباز شریف کے بغض میں ہر ادارے کو استعمال کیا۔
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی کیس میں نامزد افراد بری ہوگئے، شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ کیس میں گرفتار کیا، شہزاد اکبر دستاویزات پر گول دائرے لگا کر تضحیک کرتے تھے، آج وہ شہزاد اکبر کہاں ہیں ؟ شہباز شریف کیخلاف کاغذ لہرانے والے کہاں ہیں ؟۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حکم پر مافیا بھتہ خوری کر رہا ہے، عمران خان نے شہباز شریف کیخلاف بے بنیاد مقدمات بنائے، پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے، ان کے گھر جانے کا وقت قریب ہے، جھوٹے بہروپیے اور ٹاؤٹ ملک پر مسلط ہیں۔