وزیر داخلہ شیخ رشید کی صحافی اطہر متین کے قتل پر اظہار افسوس
وفاقی وزیر داخلہ نے سینئر صحافی اطہر متین کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کی ہلاکت کی پر زور مذمت کی اور آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ایک بہیمانہ واقعہ ہے، واقعے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔
خیال رہے سینئر صحافی اطہر متین کو ڈاکووں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق ڈاکوؤں نے سینئر صحافی کو نارتھ ناظم آباد میں لوٹنے کی کوشش کی، صحافی نے بھرپور مزاحمت کی اور گاڑی سے ڈاکوؤں کو ٹکر بھی ماری، ڈاکووں نے واردات ناکام ہوتے دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر صحافی جاں بحق ہو گئے۔