نجی ٹی وی کے سینئر صحافی اطہر متین ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے جاں بحق
نجی ٹی وی کے سینئر صحافی اطہر متین کو ڈاکووں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکےموت کے گھاٹ اتار دیا۔
ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق ڈاکووں نے سینئر صحافی کو نارتھ ناظم آباد میں لوٹنے کی کوشش کی،صحافی نے بھرپور مزاحمت کی اور گاڑی سے ڈاکوؤں کو ٹکر بھی ماری، ڈاکووں نے واردات ناکام ہوتے دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر صحافی جاں بحق ہو گئے۔
ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ واردات کے شواہد جمع کرلیے، مزید جانچ پرتال کررہے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصہ سے کراچی میں جرائم بڑھتے جا رہے ہیں، پولیس تمام تر کوششوں کے باوجود قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہے۔