• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • حکومت اپوزیشن کی چال ناکام بنانے کیلئے سرگرم

    تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت اپوزیشن کی چال ناکام بنانے کے لیے سرگرم ہو گئی۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا اتحادیوں اور ناراض ارکان کو منانے کا مشن شروع ہو گیا ہے اور اتحادیوں اور ناراض ارکان سے رابطہ بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاق اور پنجاب کابینہ میں توسیع کرکے سب کوراضی کیا جائے گا۔

    سینئر پارٹی رہنما کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی لڑائی کرپشن اور کرپٹ خاندانوں کے ساتھ ہے، زرداری و شریف خاندان اوران کی پارٹیوں سے کوئی بات نہیں ہو گی، ان کے سوا ہر سیاسی جماعت کے لیے دروازے کھلے تھے اور کھلے رہیں گے۔

    نجی چینل کی جانب سے سینئر پارٹی رہنما سے سوال پوچھا گیا کہ کیا جہانگیر ترین سے بھی رابطہ کیا جائے گا، جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین پارٹی کا حصہ ہیں،علیحدہ نہیں ہوئے، جب وہ پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کریں گے تو پھر دیکھیں گے۔

    Advertisements
    161 مناظر