حجاب کے حق میں مظاہرہ، پولیس کا خواتین پر بدترین تشدد
بھارت میں حجاب کے خلاف مہم کرناٹک کے بعد دیگر ریاستوں میں بھی شروع ہوگئی۔ اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں حجاب کے حق میں مظاہرہ کرنے والی خواتین پر پولیس نے بدترین لاٹھی چارج کیا اور ان کے سر سے سکارف چھین لیے جبکہ علی گڑھ میں کالج کے باہر سکارف پر پابندی کا نوٹس بھی لگ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات بدستور سراپا احتجاج، حجاب پر پابندی کے خلاف مختلف علاقوں میں مظاہرہ کیا گیا، یونیورسٹی میں داخلے سے روکنے پر طالبات سڑکوں پر آگئیں اور نعرہ تکبیر بلند کرتی رہیں، شدید احتجاج کے بعد طالبات کو حجاب کے ساتھ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت مل گئی لیکن پرائمری سکول کی بچیوں کو سکارف پہننے پر سکول میں داخلے سے روک دیا گیا۔