کرپشن بے نقاب کرنے پر غلیظ زبان استعمال کی گئی
وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ کرپشن بے نقاب کرنے پر غلیظ زبان استعمال کی گئی، مجھے دلیل سے نہیں غلیظ گالیوں سے جواب دیا جاتا ہے۔ ایف آئی اے کو شکایات قانونی حق ہے، کارروائی کیسے ہوئی ؟ یہ سوال متعلقہ ادارے سے پوچھا جائے۔
مرادسعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف تحریکوں میں مسلسل حصہ لیا، ڈنڈے کھائے اور جیلوں میں گیا، آئی ایس ایف کو پورے پاکستان میں منظم کیا۔ پارلیمنٹ میں ان کی جی حضوری نہیں، عوام کی آوازبننے آیا تھا۔ یہ لوگ پارلیمنٹ کو اپنی جاگیر، سیاست کو اپنا کاروبارسمجھتے ہیں، میں نے طویل سیاسی جدوجہد کے بعد مقام حاصل کیا، ڈگری کے مسئلے پرعدالت سے سرخروہوا۔
اپنے متعلق غلیظ زبان استعمال کیے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف، رانا ثناء اللہ، پیپلز پارٹی کے عبد القادر پٹیل، آغا رفیع اللہ، جے یو آئی کے حافظ حمد اللہ غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں، میرے خلاف غلیظ زبان استعمال کی گئی، میرے خلاف غلیظ زبان چلانے والوں کی یہ اوقات ہے، یہ کسی غریب کو آگے آنے کا موقع نہیں دیتے۔ یہ لوگ میرے جیسا نوجوان سیاست میں برداشت نہیں کرسکتے، کرپشن بے نقاب کرنے پرمیرے خلاف غلیظ زبان استعمال کی گئی۔