• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • محسن بیگ کیس: وزیراعظم کو بریفنگ

    ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ محسن بیگ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے جلد بازی میں حکم جاری کیا، قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے۔

    وزیر اعظم عمران خان سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے ملاقات کی۔ ایڈووکیٹ جنرل نے صحافی محسن بیگ کے معاملے پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

    ملاقات میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ جو کچھ چل رہا ہے وہ سچ نہیں ہے، کچھ عناصر تحریک انصاف کی مخالفت میں معاملے کو غلط رنگ دے رہے ہیں، قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے، محسن بیگ نے ایف آئی اے اہلکار کو زخمی کیا۔

    86 مناظر