• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ق لیگ کا پنجاب میں گورننس کے معاملات پر اظہار تشویش

    ق لیگ پارلیمانی قیادت نے پنجاب میں گورننس کے معاملات پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل پر خاموش نہیں رہا جاسکتا۔

    مسلم لیگ ق کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ شرکاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہی نے صوبہ ترقی کے لحاظ سے جہاں چھوڑا تھا اس میں بہتری آنی چاہیے تھی، مگر پرویز الہی کے دور کے مقابلے میں آج پنجاب کے حالات ابتر ہیں، حکومت کو وفاق اور پنجاب میں ڈلیور کرنا ہوگا، عوامی مسائل پر مسلم لیگ ق خاموش نہیں رہ سکتی، عوام کے بنیادی ایشوز حل کرنے کے لئے حکومت توجہ دے۔

    ذرائع کے مطابق سیاسی منظر نامے پر مسلم لیگ ق پوری نظر رکھے گی، کسی بھی غیر معمولی سیاسی صورتحال میں پرویز الہی فیصلہ لینے میں بااختیار ہوں گے۔ مسلم لیگ ق مہنگائی سمیت عوامی ایشوز پر اپنا موقف بھرہور انداز سے بیان کرتی رہے گی، عوامی اور ملکی مفاد میں مسلم لیگ ق کا سیاسی کردار بھرپور ہوگا۔

    دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت اپوزیشن کی چال ناکام بنانے کیلئے سرگرم ہوگئی۔ حکومت نے اتحادیوں اور ناراض ارکان سے رابطہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی اور پنجاب کابینہ میں توسیع کر کے سب کو راضی کیا جائے گا۔ سینئر پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی لڑائی کرپشن اور کرپٹ خاندانوں کے ساتھ ہے، زرداری، شریف خاندان اور ان کی پارٹیوں سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

    74 مناظر