• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان

    حکومت مخالف احتجاج کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے 27 فروری کے لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

    ملکی سیاست میں ہلچل پیدا ہونے لگی، پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، لانگ مارچ 27فروری دوپہر کو مزارِ قائد کراچی سے روانہ ہوگا، پہلی رات سکھر میں قیام کرے گا، اس قافلے کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کریں گے۔ جہاں پر بڑا جلسہ ہوگا جس سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔

    اس سے اگلے روز 28فروی کو لانگ مارچ رحیم یار خان پڑاؤ کرے گا جبکہ حکومت مخالف مارچ یکم مارچ کو ملتان پہنچے گا، ملتان میں سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی میزبانی کریں گے۔

    2 مارچ کو پیپلز پارٹی کا مارچ ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی پہنچے گا جہاں پر ایک لاکھ لوگ اکٹھے کرنے کا پلان ہے۔

    اس سے اگلے روز 3 مارچ کو پیپلز پارٹی کا مارچ لاہور پہنچے گا، رات کو لاہور میں متعدد بڑے جلسے کا انعقاد ہو گا، 4 مارچ کو لانگ مارچ لاہور سے روانہ ہوگا اور وزیر آباد قیام کریگا۔

    5 مارچ کو لانگ مارچ وزیرآباد سے گجر خان پہنچے گا جبکہ چھ مارچ کو لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا۔

    Advertisements
    96 مناظر