• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • وزیراعظم عمران خان کا ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کا فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان نے بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں کے بعد دورہ لاہور میں ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعظم کل دورہ لاہور کے دوران سرگردھا ،ڈیرہ غازی خان، ساہیوال ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے، ارکان اسمبلی کو سیاسی صورتحال میں آئندہ لائحہ عمل پرگائیڈ لائنز جاری کی جائے گی۔

    عثمان بزدار بھی ملاقات میں صوبے کے امورپر اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعلی خانیوال واقعات کے بارے میں اب تک کی تحقیقات پر وزیراعظم کوبریف کریں گے اور گورنر پنجاب بھی ملاقات کرینگے۔

    وزیراعظم کو دورہ لاہور میں مصروفیات کا شیڈول تجویز کردیاگیا، دورہ لاہور کےدوران محکمہ مواصلات کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے، پنجاب میں روڑ سیکٹر میں حکومت پنجاب کے اقدامات کاجائزہ لیا جائے گا۔ اس دوران آبپاشی کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ پنجاب میں سمال ڈیمز کے حوالے سے بریف کیاجائے گا۔

    Advertisements
    70 مناظر