• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • حکومت ٹیلی فون کالز کی بنیاد پر کھڑی ہے: شاہد خاقان عباسی

    شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں، حکومت ٹیلی فون کالز کی بنیاد پر کھڑی ہے، اتحادیوں نے کہہ دیا وہ ریاست کیساتھ ، ریاست حکومت کیساتھ کھڑی ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس نے اکثریت نہ ہونے کے باجود یہ حال کر دیا تو 2 تہائی اکثریت ملے گی تو کیا کرے گا، مہنگے ترین پلانٹ چلاتے ہیں سستے نہیں چلتے، ملک میں روز بروز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے ٹی وی کیمرے لگائیں اور احتساب کا عمل عوام کو دکھائیں، 548 ارب روپے میں سے کتنے پیسے سیاستدانوں سے آئے ؟ انہوں نے کہا کہ کسی کے گھریلو معاملات پر بات کرنا مناسب نہیں، ملک میں آج ٹویٹ کرنا بھی جرم بن گیا۔

    114 مناظر