• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پی ایس ایل7: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹ سے ہرادیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹ سے شکست دیکر پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قائد سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    لاہور قلندرز اننگز

    142 رنز کا ہدف لاہور قلندرز کی ٹیم نے باآسانی 2 وکٹ کے نقصان پر 17 اعشاریہ 4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

    قلندرز کی جانب سے فخز زمان نے ایک مرتبہ پھر ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 4 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق 19 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ کامران غلام 55 اور محمد حفیظ 9 سکور بناکر ناقابل شکست رہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نور احمد اور غلام مدثر نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

    لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز

    قلندرز کے خلاف میچ کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے اور احسان علی نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم جیسن روئے اور ان کے بعد آنے والے بیٹر جیمز ونس شاہین شاہ آفریدی کا ابتدائی اوور میں ہی شکار بن گئے۔

    گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 141 رنز بنائے، جیسن روئے صفر، احسان علی 8، جیمز ونس صفر، کپتان سرفراز احمد 12، افتخار احمد 52، عمر اکمل 25 اور حسان خان 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ سہیل تنویر 7 اور نور احمد 13 سکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    لاہور قلندرز کی طرف سے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے 2،2، حارث رؤف اور راشد خان نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    Advertisements
    114 مناظر