• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • شہباز شریف چودھری برادران سے ملاقات، عدم اعتماد میں تعاون کی درخواست

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات ہوئی جس میں عدم اعتماد میں تعاون کی درخواست کی گئی۔

    سیاسی ملاقاتیں اپنے عروج کو پہنچ چکی ہیں، اسی تناظر میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی چودھری برادران سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں ایم این اے سالک حسین، شافع حسین ، خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر، عطا اللہ تارڑ، سردار ایاز صادق، شبیر عثمانی شریک ہوئے۔

    ملاقات میں شہبازشریف اور لیگی وفد نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے ق لیگ سے عدم اعتماد میں تعاون کی درخواست کی۔

    ملک کی سیاسی صورتحال پر دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان بات چیت بھی ہوئی۔

    شہباز شریف نے نواز شریف کی جانب سے چودھری شجاعت حسین کو پھول پیش کئے اور کہا کہ نواز شریف نے آپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور سابق وزیراعظم کی جانب سے یہ گلدستہ قبول کریں۔

    پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے صدر کا چودھری شجاعت حسین سے مکالمہ ہوا کہ اللہ تعالی اپ کو صحت کاملہ عطا کرے، نواز شریف نے مجھے ہدایت کی کہ ان کی جانب سے بھی آپ کی خیریت دریافت کروں جس پر شجاعت حسین نے نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

    ملاقات میں 14 سال بعد پرویز الہیٰ نے شہباز شریف کو گلے لگایا، پرویز الہیٰ، سردار ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق سمیت عطا تارڑ سے بھی گلے ملے ۔

    دونوں جانب کی سیاسی قیادت نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    Advertisements
    82 مناظر