• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پی ڈی ایم کل ہی عدم اعتماد لے کر آجائے، فواد چودھری

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کل ہی عدم اعتماد لے کر آجائے، پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے ارکان آپ کو ہی سرپرائز دیں گے ۔

    پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ دیر پہلے کرپشن لمیٹڈ پارٹی کی ایک بیٹھک ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد لارہے ہیں، ان سے کہتا ہوں کہ عدم اعتماد لانے کی جرات کریں، یہ عدم اعتماد کل لائیں ان کوپتا چل جائے گا سبزی، دال کا بھاؤ کیا ہے۔

    Advertisements
    87 مناظر