لاہور قلندرز نے ناقابل شکست ملتان سلطانز کو 52 رنز سے ہرادیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ملتان سلطانز کو 52 رنز سے ہرادیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، ایونٹ کے 17 ویں میچ کیلئے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے قائد شاہین شاہ آفریدی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
Advertisements