• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • وزیراعظم کا جی 13 منصوبے کا اچانک دورہ، سٹاف اور حکام کی عدم موجودگی کا نوٹس

    وزیراعظم عمران خان نے جی 13 منصوبے کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا، منصوبے پر کام کرنے والا سٹاف اور حکام موقع سے غائب تھے جس کا وزیراعظم نے نوٹس لے لیا۔

    وزیراعظم نے جی 13منصوبے کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا، دورے سے وزیرِ اعظم کا سٹاف، متعلقہ حکام اور وزراء تک بے خبر تھے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے پر کام کرنے والا سٹاف سنگین غفلت کا مرتکب پایا گیا جو موقع پر موجود ہی نہیں تھا۔ کنسٹرکشن سائٹ پر مینجر کو بلایا گیا جس نے وزیرِ اعظم کو منصوبے کی جزوئیات اور رفتار پر بریفنگ دی۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے اچانک دورہ منصوبے کی تعمیر میں سست روی کی اطلاع پر کیا،عمران خان نے حکام اور ملازمین کی غیر حاضری کا نوٹس لیا اور منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

    Advertisements
    343 مناظر