• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    پیٹ کمنز ٹیم کے کپتان جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔ آشٹن آگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کرے، کیمرون گرین، مارکس ہیرس ٹیم میں شامل ہیں۔ جوش ہیزل ووڈ، تیروس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، نیتھن لین سکواڈ کا حصہ ہیں۔ مچل مارش، اسٹیوسمتھ، مچل اسٹارک، ڈیوڈوارنر بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
    یاد رہے پاکستان کے دورے کے دوران آسٹریلیا کی ٹیم تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ کو راولپنڈی، 12 سے 18 مارچ کو کراچی اور 21 سے 25 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ تینوں ایک روزہ میچ 29 مارچ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ جبکہ واحد ٹی 20 میچ 5 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    134 مناظر