پی ایس ایل لاہور کے میچز میں 50 فیصد شائقین کو سٹیڈیم داخلے کی اجازت
پی ایس ایل سیون کے حوالے سے این سی او سی نے لاہور کے میچز میں پچاس فیصد شائقین کو سٹیڈیم داخلے کی اجازت کا فیصلہ کیا ہے ، 16 فروری سے سو فیصد شائقین سٹیڈیم آسکیں گے۔
شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری، لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل میچز میں کرکٹ فینز کھل کر لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اس حوالے سے این سی او سی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق 15 فروری تک 50 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ 16 فروری کے بعد سٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین کی اجازت ہوگی۔ میچز میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا جبکہ ویکسی نیشن مکمل کروانے والے افراد ہی سٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔
این سی او سی کے مطابق 12 سال سے کم عمر کے بغیر ویکسین لگوائے بچوں کو بھی سٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی۔