• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • اپوزیشن نے غیر معمولی حالات میں بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا: عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ عثمان بزدر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے غیر معمولی حالات میں بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا، وقت نے ثابت کیا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت فیصلے کئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو یاد رکھنا چاہیئے دکھی انسانیت کی خدمت خالی تقریروں سے نہیں ہوتی، اپوزیشن رہنماؤں نے ساڑھے 3 برس کے دوران صرف نعرے لگائے، عوام اپوزیشن کے ان سیاست دانوں کی منفی سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں، بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قوم کوتقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اپنی تمام توانائی صرف زبانی جمع خرچ پر صرف کی ہے، عوام کی خدمت کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے، تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے۔

    85 مناظر