• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پی ایس ایل سیون: آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں جوڑ پڑے گا

    پی ایس ایل سیون میں آج بھی ایک ہی میچ کھیلا جائے گا، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گے۔

    پی ایس ایل سیون کراچی راؤنڈ کا آخری میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان شیڈول ہے، شام ساڑھے سات بجے نیشنل سٹیڈیم میں کرکٹ ایکشن شروع ہو گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنسنی خیز میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد لاہور قلندرز کا مورال ہائی ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ایونٹ میں دوسری فتح کے لیے پرعزم ہے، اہم مقابلے سے قبل دونوں ٹیموں کی بھرپور پریکٹس، پلان فائنل کر لیے گئے۔

    انگلش اوپنر جیسن رائے نے بھی کوئٹہ کو جوائن کر لیا ، لاہور کے خلاف ان ایکشن ہوں گے جبکہ فخرزمان ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے بھی لاہور کو ایونٹ میں چوتھی فتح دلانے کے لیے کمر کس لی۔ کرکٹ شائقین سپر لیگ کے ایک اور تگڑے مقابلے کے لیے پرجوش ہیں۔

    Advertisements
    121 مناظر