• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • یوم یکجہتی کشمیر آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

    کشمیر اور پاکستان دوقالب یک جان، یوم یکجہتی کشمیر آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے مظاہرے اور ریلیاں ہوں گی۔
    دنیا کشمیر کے فوجی حل کو مسترد اور تنازع کو ممکنہ ایٹمی جنگ کی وجہ قرار دے رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل تو یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کی محاذ آرائی دنیا کے لیےتباہ کن ثابت ہوگی۔

    مقبوضہ وادی میں کرفیو کے دوران کشمیریوں کو انٹرنیٹ سمیت باقی بُنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے، ان اقدامات کا مقصد 7 لاکھ بھارتی فوج کے ہاتھوں خواتین کی عصمت دری اور ماوارائے عدالت قتل عام چھپانا ہے۔ اپنے تمام جبر اور تشدد کے باجود بھارت کشمیری سرفروشوں کی جدوجہد آزادی کے سامنے بے بس ہوچکا ہے۔

    عالمی دنیا آج بھارت سے سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننے اور 8 سالہ آصفہ کے گینگ ریپ اور قتل سمیت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر وضاحت طلب کر رہی ہے۔ پانچ فروری اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ تکمیل پاکستان کی یہ جنگ بھارت سے مکمل آزادی تک جاری و ساری رہے گی۔

    140 مناظر