• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کورونا کی پانچویں لہر مزید 48 جانیں لے گئی

    ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ نو چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 48 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 420 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 48 ہزار 663 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 85 ہزار 810، سندھ میں 5 لاکھ 47 ہزار 920، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 99 ہزار 195، بلوچستان میں 34 ہزار 634، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 837، اسلام آباد میں ایک لاکھ 30 ہزار 373 جبکہ آزاد کشمیر میں 39 ہزار 894 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    150 مناظر