• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 13 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید

    نوشگی اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے 7 جوان شہید ہوئے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، جس پر سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف کلیئرنس آپریشن کیا، نوشکی میں آپریشن کے نتیجے میں 9 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ پنجگور آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا گیا، 4 سے 5 دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے ایک افسر اور 6 جوان شہید ہوگئے۔

    دہشتگردوں سے برآمد اسلحہ اور سامان امریکی ساختہ ہے۔ دہشتگرد افغانستان اور بھارت میں اپنے ہینڈلر سے رابطے میں تھے۔

    83 مناظر