• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • عوام اب گھر پر خود ہی کورنا ٹیسٹ کرسکیں گے

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا بڑا اقدام، عوام کو کورونا ٹیسٹ کرانے کے لیے اسپتالوں، سینٹروں سے نجات، اب گھر بیٹھ کر خود ہی ٹیسٹ کرسکیں گے۔
    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق عوام کو اپنا کورونا ٹیسٹ کے لیے اوور دی کاؤنٹر کٹ فروخت کی اجازت ہوگی، میڈیکل اسٹورز اور فارمیسز پر کورونا ٹیسٹ کٹ دستیاب ہوگی، اب شہری گھر پر ہی کورونا ٹیسٹ کرسکیں گے۔

    دوسری جانب ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ آٹھ آٹھ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 29 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 330 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 36 ہزار 413 ہوگئی۔

    141 مناظر