• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • شیری رحمان کا گورنر خیبرپختونخوا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    شیری رحمان نے گورنر خیبرپختونخوا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ فرمان کا صدارتی نظام نافذ کرنے سے متعلق بیان قابل مذمت ہے۔

    پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت گورنر خیبر پختونخواہ کے بیان کی وضاحت دے، ان کا صدارتی نظام کے حق میں بیان غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے، گورنر آئینی اور پارلیمانی عہدہ ہے، تحریک انصاف کی جماعت کا نہیں، پی ٹی آئی اب ثابت کرنے میں مصروف ہیں کہ ان کو نظام اچھا نہیں ملا، کل کو کہیں گے ہم کو حکومت کرنے کے لئے ملک بھی اچھا نہیں ملا۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی نااہلی اور ناکامی کا ملبہ پارلیمانی نظام پر ڈال کر بری الذمہ نہیں ہو سکتی، پیپلز پارٹی گورنر خیبر پختونخوا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتی ہے۔

    88 مناظر