• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • اسلام آباد یونائیٹڈ کا آج پشاور زلمی، کنگز کا قلندرز سے ٹاکرا

    اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آج کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی، کراچی کنگز رات ساڑھے 7 بجے قلندرز سے مدمقابل ہوں گے۔

    میچ دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا۔ ایک اور ٹکر دار مقابلے کے لئے شائقین خوب پرجوش نظر آرہے ہیں، فتح یاب کون ہو گا دونوں ٹیموں کے سپورٹرز دعا گو ہیں تاہم میدان میں جو ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی، جیت اس کا مقدر بنے گی۔ دوسرا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین رات ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔

    اُدھر پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز سب سے زیادہ مرتبہ دو سو رنز بنانے والی ٹیم بن گئی ہے، پی ایس ایل میں اب تک اٹھارہ مرتبہ ٹیمیں دو سو یا اس سے زائد رنز بناسکی ہیں۔لاہور قلندرز نے پانچ مرتبہ دوسو سے زائد رنز بنائے، پشاور زلمی چار مرتبہ یہ سنگ میل عبور کرچکی ہے ، ملتان سلطانز ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تین، تین مرتبہ جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ نے دو بار دوسو سے زائد رنز بنائے، کراچی کنگز صرف ایک مرتبہ دو سو کا ہندسہ عبور کرسکی ہے۔

    74 مناظر